google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فیض ہو یا کوئی اور تحقیقات ہونی چاہئے، عمران خان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

فیض ہو یا کوئی اور تحقیقات ہونی چاہئے، عمران خان

تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ججز کے خط کی انکوائری کا آغاز شوکت عزیز صدیقی کے الزامات یا اس سے بھی پہلے سے شروع کرلیں مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن کریں ضرور.

جنرل فیض ہو یا کوئی اور تحقیقات ہونی چاہئے‘بشریٰ بی بی کو بنی گالا میں زہر دیا گیا ہے جس سے ان کی زبان اور جلد پر نشانات پڑگئے ہیں ‘مجھے پتہ ہے اس کے پیچھے کون ہے

‘اگر بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار جنرل عاصم منیر ہوں گے‘ اقتدار میں بیٹھے لوگ ایجنسیوں کے بغیر ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکتے‘

جیل کو بھی آئی ایس آئی کنٹرول کر رہی ہے‘ بشریٰ بی بی کا معائنہ شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم یونس سے کرایا جائے

جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کاکہناہے کہ بشری بی بی کو سلو پوائزننگ دی جارہی ہے، کچھ ہوا تو طاقتور لوگ ذمہ دار ہوں گے ۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی سے انکار کیا۔ا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط کے معاملے پر سات رُکنی بینچ کے بجائے سپریم کورٹ کے فل کورٹ کو سماعت کرنی چاہیے

‘ججز کے خط کی انکوائری کا آغاز شوکت عزیز صدیقی کے الزامات یا اس سے بھی پہلے سے شروع کرلیں مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن کریں ضرور

‘ جنرل فیض ہو یا کوئی اور تحقیقات ہونی چاہئے ۔ عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ملایا جا رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے جو خط لکھا یہ سب کو پتا ہے کہ جب سے رجیم چینج ہوئی یہ بات تب سے چل رہی ہے۔ ججز پیغام دیتے ہیں کہ وہ بے بس ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …