جمعہ , جولائی 10 2026

MDCAT 2026 رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

پی ایم ڈی سی کا نیا اعلان

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) 2026 کی آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدوار مقررہ وقت میں اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے 8 جولائی 2026 کو جاری کردہ عوامی نوٹس کے مطابق، 19 جون 2026 کے پہلے نوٹس میں ترمیم کرتے ہوئے باقاعدہ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 13 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ امیدوار 18 جولائی 2026 تک اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔

کونسل نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رجسٹریشن، ٹیسٹ شیڈول اور دیگر اہم معلومات کے لیے پی ایم ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ www.pmdc.pk کا باقاعدگی سے دورہ کرتے رہیں تاکہ کسی بھی نئی ہدایت یا اعلان سے بروقت آگاہ رہ سکیں۔

پی ایم ڈی سی کے رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیدوار مقررہ نئی تاریخوں کے اندر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ انہیں داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے لیے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایم ڈی کیٹ پاکستان بھر کے سرکاری اور نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے لازمی امتحان ہے، جس میں ہر سال ہزاروں طلبہ شرکت کرتے ہیں۔ تازہ توسیع سے ایسے امیدواروں کو بھی سہولت ملے گی جو کسی وجہ سے مقررہ وقت تک اپنی رجسٹریشن مکمل نہیں کر سکے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فرانس نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے