اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

چین سولر سسٹم کے کارخانے پاکستان میں لگانے پر آمادہ

چین نے پاکستان میں ارزاں سولر سسٹم کی فراہمی کے لئے اس میں استعمال ہونے والے پینلز، کنورٹرز اور بیٹریز سمیت تمام آلات تیار کرنے والے کارخانے پاکستان میں لگانے کے لئے آمادگی ظاہر کردی ہے،

اس سلسلے میں چینی حکام سے بات چیت شروع ہوگئی ہے۔ 

ماہ رواں میں پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد چینی قیادت سے مذاکرات کے لئے بیجنگ جائے گا تو اس حوالے سے مزید پیش رفت ہوگی۔

 اس کا انکشاف منصوبہ بندی و ترقیات کے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے یہاں مختصر گفتگو کے دوران کیا۔

 انہوں نے بتایا کہ چین اور بعض یورپی ممالک نے سولر سسٹم کی مصنوعات کی ارزاں نرخوں میں فراہمی پر اجارہ قائم کر رکھا ہے دوسرے ممالک کے صنعت کار ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے

چین کے پاس اپنی اور دوسرے ممالک کی وسیع منڈی دستیاب ہے جہاں مصنوعات کی وسیع پیمانے پر کھپت کے باعث اس کی پیداواری لاگت کم ہوجاتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

Petroleum Ministry announces Increase in POL prices for Sept 10

پیٹرول 3.40، ڈیزل 6.72 روپے فی لیٹر مہنگا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق …