Related Articles

80 سے زائد اسٹالز جل گئے
اسلام آباد کے ایچ نائن اتوار بازار میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، تاہم واقعے میں 80 سے زائد اسٹالز جل کر خاکستر ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ بازار کے نو مختلف سیکشنز تک پھیل گئی تھی، جن میں سے چھ سیکشنز میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران آگ بجھانے کے لیے راولپنڈی سے اضافی فائر وہیکلز بھی طلب کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ دکانوں میں موجود بیٹریوں کے پھٹنے سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، جس کے باعث نقصان میں بھی اضافہ ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، تاہم حتمی تعین کے لیے مزید جانچ جاری ہے۔
UrduLead UrduLead