ہفتہ , جون 20 2026

مٹی کے تیل کی قیمت میں 48 روپے سے زائد کمی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے تسلسل میں مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس سے صارفین کو نمایاں ریلیف ملے گا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 48 روپے 29 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت کے تحت مٹی کا تیل اب 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 282 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مسلسل ردوبدل کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں نمایاں کمی سے بالخصوص سرد اور دور دراز علاقوں کے صارفین کو فائدہ پہنچے گا، جہاں یہ ایندھن گھریلو استعمال اور حرارتی ضروریات کے لیے اہم حیثیت رکھتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان ہاکی ٹیم کی لگاتار شکست

بیلجیم کے خلاف 0-6 سے ہار بیلجیم نے ایف آئی ایچ پرو لیگ کے میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے