منگل , اگست 4 2026

پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی

نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کر دی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اس کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ نئی قیمتیں 4 اگست کے لیے ہوں گی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس فیصلے کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) وزیراعظم یا حکومت کی باقاعدہ منظوری کے بغیر روزانہ قیمتوں کا اعلان کرتی ہے، البتہ ہفتہ اور اتوار کے روز گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں ہی برقرار رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 31 جولائی کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی تھی، جب پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 66 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نیشنل گرڈ کے 332 ارب روپے کی آمدنی پر سوالات

رکن کی اکاؤنٹنگ تضادات کی نشاندہی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی رکن برائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے