
عالمی ہاکی کے سب سے بڑے مقابلوں میں شمار ہونے والی پاکستان اور بھارت کی روایتی حریفانہ سیریز ایک بار پھر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جہاں دونوں ٹیمیں ایف آئی ایچ پرو لیگ 2025-26 کے تحت لندن میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان دو اہم میچز لندن کے لی ویلی ہاکی اینڈ ٹینس سینٹر میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا مقابلہ 23 جون کو برطانوی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا، جبکہ دوسرا میچ 26 جون کو شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔
دونوں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان ہونے والے یہ مقابلے ہمیشہ دنیا بھر کے ہاکی شائقین کی خصوصی توجہ حاصل کرتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی ہاکی رقابت کئی دہائیوں پر محیط ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ہر میچ سنسنی، جوش اور جذبات سے بھرپور ہوتا ہے۔
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے نہ صرف اہم پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع ہوں گے بلکہ عالمی درجہ بندی میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے بھی انتہائی اہم سمجھے جا رہے ہیں۔
شائقین کو توقع ہے کہ دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی اور لندن میں ہاکی کا ایک اور یادگار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
UrduLead UrduLead