جمعرات , جون 4 2026

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی کی شدت میں کمی

جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی، جہاں آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئیں اور مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے شدید گرمی کی لہر کو کم کر دیا، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور بالائی و وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ جنوبی بلوچستان اور بالائی سندھ کے اضلاع میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے مختلف حصوں میں کہیں کہیں بارش اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہا۔ خیبر پختونخوا میں کاکول 39 ملی میٹر کے ساتھ سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ پنجاب میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سیدپور 34، گولڑہ 18، بوکرا 13 اور ایئرپورٹ پر 7 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اسی طرح چکوال میں 15، گجرات 13، سرگودھا شہر 12، مری 8 اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جہاں موہن جو دڑو 32، روہڑی 20 اور پڈعیدن 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں بعض علاقوں میں مزید بارش اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جس سے موسم مزید خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جولائی تا مئی 2026: تجارتی خسارہ 34.76 ارب ڈالر

پاکستان بیورو آف شماریات (PBS) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین مرچنڈائز ٹریڈ شماریات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے