اتوار , ستمبر 6 2026
بریکنگ نیوز

موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دنوں کے دوران مزید موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو احتیاط کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی کہیں کہیں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں شام کے وقت بارش متوقع ہے جبکہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی متعدد مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر اور وزیرستان سمیت پشاور، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان اور ہنگو میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، گھوٹکی، کشمور اور شکارپور میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، ژوب، شیرانی، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، کوہلو، موسیٰ خیل اور خضدار میں بھی کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خراب موسم کے دوران احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آئی پی پیز کیپسٹی پیمنٹس سے متعلق پاور پلانٹ کی علامتی تصویر

آئی پی پیز کو 3 ماہ میں 472 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس، عوام کے بلوں سے وصولی

حکومتی دستاویز کے مطابق اپریل سے جون کے دوران ملک بھر کے 105 آزاد پاور …