تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں22 مئی سے گرمیوں کی چھٹیاں کا اعلان

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت تعلیمی ادارے 22 مئی سے بند ہو جائیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ شدید گرمی کے پیش نظر صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 22 مئی بروز جمعہ سے شروع ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ تعطیلات کے بعد اسکول 24 اگست کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔ اس طرح طلبہ اور اساتذہ کو تین ماہ سے زائد عرصے کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور ہیٹ ویو کے خدشات کے باعث یہ فیصلہ طلبہ کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
حکومت پنجاب اس سے قبل خطرناک عمارتوں میں قائم اسکولوں کو بھی خالی کرنے کے احکامات جاری کر چکی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
تعلیمی حلقوں اور والدین نے حکومت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی میں طویل تعطیلات طلبہ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔
UrduLead UrduLead