اتوار , مئی 3 2026

فائنل آج لاہور میں، اختتامی تقریب بھی متوقع

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 کا فائنل آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

فائنل میچ سے قبل شائقین کے لیے ایک رنگا رنگ اختتامی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں ملک کے معروف گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے فائنل کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اختتامی تقریب سے بھرپور لطف اٹھانے کے لیے شام 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچ جائیں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس سال پہلی بار فاتح ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر انعامی رقم دی جائے گی جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 14 کروڑ روپے بنتی ہے، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔

مزید برآں، پی ایس ایل میں بہترین پلیئر ڈویلپمنٹ کے لیے کام کرنے والی فرنچائز کو بھی 2 لاکھ ڈالرز کی خصوصی انعامی رقم دی جائے گی، جس کا مقصد مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے۔

شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کی اسٹیڈیم آمد متوقع ہے اور فائنل کو ایک یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اورنگزیب کا REIT اصلاحات پر زور

کیپٹل مارکیٹ مضبوط بنانے کی ہدایت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے