بدھ , جون 17 2026

جمائما گولڈ اسمتھ کی ارب پتی فنانسر سے منگنی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش-آسٹریلوی ارب پتی سرمایہ کار کیمرون او’ریلی سے منگنی کرلی، غیر ملکی میڈیا نے تصدیق کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی اسکرین رائٹر اور ڈاکیومنٹری پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر کیمرون او’ریلی سے منگنی کر لی ہے، جن کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تعلق قائم تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 62 سالہ کیمرون او’ریلی ایک نمایاں سرمایہ کار ہیں اور مختلف بین الاقوامی کمپنیوں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ معروف میڈیا ٹائیکون سر انتھونی او’ریلی کے بیٹے ہیں، جو عالمی کاروباری حلقوں میں ایک نمایاں نام رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات پیشہ ورانہ مصروفیات کے دوران ہوئی، جو وقت کے ساتھ دوستی اور پھر قریبی تعلق میں تبدیل ہو گئی۔ قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا زیادہ تر وقت سوئٹزرلینڈ اور لندن میں گزارتا ہے اور اپنی نئی زندگی کے حوالے سے خوش دکھائی دیتا ہے۔

جمائماگولڈ اسمتھ ماضی میں بھی اپنی نجی زندگی اور سماجی سرگرمیوں کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔ وہ سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی خاصی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جمائما کے اہل خانہ نے بھی کیمرون او’ریلی سے ملاقات کی ہے اور دونوں کے تعلق کو مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے، جس سے ان کی منگنی کو خاندانی سطح پر بھی حمایت حاصل ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آم کا اچار: ذائقے کے ساتھ فوائد اور نقصانات بھی

گرمیوں کے موسم میں آم کا اچار پاکستانی دسترخوان کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا …