جمعرات , اپریل 30 2026

جمائما جنوبی افریقا میں پہاڑی سے گر کر زخمی

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ جنوبی افریقا میں پہاڑی سے گر کر زخمی ہوگئیں۔ 

جمائما گولڈ اسمتھ کو کیپ ٹاؤن کے اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں انکی حالت بہتر ہے۔

ذرائع کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ ہائیکنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئیں.

 تازہ جاری کردہ تصاویر میں انہیں وہیل چیئر پر اور بیساکھیوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ جمائما اپنے دو بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ساتھ لندن میں رہائش پذیر ہیں تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ سال نو کے موقع پر جنوبی افریقا میں موجود تھیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اوپن اے آئی کے خلاف تحقیقات شروع

چیٹ جی پی ٹی کے استعمال پر امریکی حکام کی کارروائی امریکی ریاست فلوریڈا میں …