متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مختلف دھڑے دبئی میں ایک چھت تلے جمع ہوگئے۔
سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، سابق وفاقی وزیر بابر غوری اور سینئر رہنما عامر خان نے تقریب میں شرکت کی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
ایم کیو ایم کے ایک اور سینئر رہنما حیدر عباس رضوی نے بھی دبئی میں ڈیرا ڈال لیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کراچی میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد کو لاوارث نہیں چھوڑا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق اس ملاقات کو بعض حلقے ایم کیو ایم کو ایک بار پھر ماضی کی طرح متحد اور فعال کرنے کی جانب اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔