اتوار , مئی 24 2026

سولر ریگولیشن 2026 کا نیا مسودہ جاری

پرانے نیٹ میٹرنگ صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر اور پروزیومر ریگولیشنز 2026 سے متعلق ایک نیا مسودہ جاری کر دیا ہے۔

اس مسودے پر عوامی آراء اور تجاویز 30 دنوں کے اندر طلب کی گئی ہیں۔نیپرا کے مطابق یہ مسودہ پرانے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدوں کو مکمل طور پر محفوظ رکھتا ہے۔

پرانے نیٹ میٹرنگ صارفین پر نئے ضوابط کا کوئی فرق نہیں پڑے گا اور ان کے معاہدے اپنی مدت مکمل ہونے تک پرانے ریٹس اور طریقہ کار کے مطابق جاری رہیں گے۔

مسودے میں واضح کیا گیا ہے کہ پہلے سے منظور شدہ معاہدوں، لائسنسز اور کنکرنسز پر نئی ریگولیشنز کا اطلاق نہیں ہوگا، اور ان صارفین سے بجلی کی خریداری پرانے نظام کے تحت جاری رہے گی۔

یہ اقدام نیپرا کی جانب سے پروزیومر ریگولیشنز میں ممکنہ ترامیم کے بعد سامنے آیا ہے، جس کا مقصد شمسی توانائی کے نظام کو مزید شفاف اور پائیدار بنانا ہے۔

نئے صارفین کے لیے ممکنہ تبدیلیاں جیسے نیٹ بلنگ کا نظام، کم خریداری ریٹس اور معاہدے کی مدت میں کمی شامل ہو سکتی ہیں، تاہم موجودہ صارفین ان سے مستثنیٰ رہیں گے جب تک ان کے معاہدے کی مدت ختم نہ ہو جائے۔

نیپرا نے عوام، سولر انرجی ماہرین اور متعلقہ فریقین سے مسودے پر اپنی رائے بھیجنے کی اپیل کی ہے، جو ریگولیٹر کے رجسٹرار کو 30 دنوں میں موصول ہونی چاہیے۔ یہ مسودہ نیپرا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان کا چین سے ٹیرف مراعات کا مطالبہ

پاکستان نے پاک-چین آزاد تجارتی معاہدے (سی پی ایف ٹی اے) کے تیسرے مرحلے کے …