
21ویں چولستان انٹرنیشنل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا سنسنی خیز فائنل مقابلہ خالد حمید کے نام رہا۔
انہوں نے پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں 452 کلومیٹر کا کٹھن صحرائی ٹریک 3 گھنٹے 54 منٹ اور 11 سیکنڈ میں مکمل کر کے مجموعی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
حسین آصف نے سخت مقابلے کے باوجود دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ صاحبزادہ سلطان تیسرے نمبر پر رہے۔
پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عرفان میاں نے 4 گھنٹے 23 منٹ اور 45 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کر کے فاتح کا اعزاز حاصل کیا۔
اسی طرح پری پیئرڈ سی کیٹیگری میں فلک شیر خان نے جبکہ ڈی کیٹیگری میں ظفر بلوچ نے اپنی کلاس میں اول نمبر حاصل کر کے میدان مار لیا۔
تقریب تقسیم انعامات میں سینئر پنجاب وزیر مریم اورنگزیب نے خصوصی طور پر شرکت کی اور فاتحین کی بہترین کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے ریلی کے انعقاد اور شرکاء کی جرات و ہمت کی تعریف کی۔یہ ریلی چولستان کے وسیع و عریض صحرا میں منعقد ہوئی جس نے موٹر اسپورٹس کے شائقین کے لیے ایک یادگار تماشا پیش کیا۔
UrduLead UrduLead