جمعرات , فروری 12 2026

چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آج باقاعدہ آغاز

صحرائے چولستان ایک بار پھر رفتار، جوش اور سنسنی کا مرکز بننے جا رہا ہے، جہاں 21ویں ٹی ڈی سی پی انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

یہ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ 11 سے 15 فروری 2026 تک جاری رہے گا، جس میں ملکی اور غیر ملکی ریسرز اپنی مہارت اور ہنر کا مظاہرہ کریں گے۔

پنجاب ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (ٹی ڈی سی پی) کے مطابق ریلی کا افتتاحی تقریب بہاولپور میں منعقد ہوئی، جہاں کمیشنر مسرت جبین نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

ریس ٹریک کو مکمل طور پر تیار اور کلیئر کر دیا گیا ہے، جو تقریباً 500 کلومیٹر طویل ہے اور اس میں تاریخی قلعہ ڈیراور کے قریب سے شروع ہو کر بھجنٹ، موج گڑھ، جام گڑھ اور دیگر قدیم قلعوں کو چھوتا ہوا صحرائی علاقوں سے گزرتا ہے۔

ایونٹ میں 100 سے زائد ریسرز شرکت کر رہے ہیں، جن میں تیار شدہ (پریپیئرڈ)، اسٹاک، خواتین کی کیٹیگریز اور ڈرٹ بائیک، کواڈ بائیک اور ٹرک ریس شامل ہیں۔

مختلف کیٹیگریز میں مقابلے 13 فروری سے مکمل شدت اختیار کریں گے۔سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق جامع سیکیورٹی پلان نافذ ہے، جس کے تحت 2000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ ملکی و غیر ملکی شرکاء، ریسرز اور سیاحوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک کی نگرانی میں 400 اہلکار ڈیوٹی پر ہوں گے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موبائل فیلڈ ہسپتال اور 4×4 ایمبولینسز بھی موجود رہیں گی

۔ریلی کے موقع پر ثقافتی پروگرامز اور میلہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے، جو سیاحوں کو چولستان کی روایتی رنگا رنگی، موسیقی، رقص اور صحرائی ثقافت سے متعارف کرائے گا۔

یہ ایونٹ نہ صرف موٹرسپورٹس کا شاندار مظاہرہ ہے بلکہ جنوبی پنجاب کی سیاحت اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ بھی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل کا پہلا پلیئرز آکشن آج لاہور میں ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن کے لیے تاریخ ساز پلیئرز آکشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے