google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چولستان جیپ ریلی: پری پیئرڈ کیٹیگری کا فائنل راؤنڈ مکمل - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

چولستان جیپ ریلی: پری پیئرڈ کیٹیگری کا فائنل راؤنڈ مکمل

زین محمود نے میدان مار لیا

چولستان جیپ ریلی کے پری پیئرڈ کیٹیگری کا آخری اور فیصلہ کن راؤنڈ مکمل ہوگیاہے جس میں دفاعی چیمپئن زین محمود نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سب سے پہلے ٹریک مکمل کیا جبکہ نادر مگسی دوسرے نمبر پر رہے۔

بہاولپور میں ہونے والےوالی جیب ریلی کے پری پیئرڈ کیٹیگری کے فائنل راؤنڈ میں زین محمود نے 452 کلومیٹر طویل ٹریک کو 3 گھنٹے 56 منٹ اور 32 سیکنڈز میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی

جبکہ نادر مگسی نے 3 گھنٹے 58 منٹ اور 27 سیکنڈز میں ٹریک مکمل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

چولستان جیپ ریلی میں ملک بھر سے بہترین آف روڈ ریسرز نے حصہ لیا، جنہوں نے صحرائی ٹریک پر اپنی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا ایونٹ میں جیپ ریسرز کی دلچسپی اور شائقین کی بڑی تعداد کی شرکت نے اس مقابلے کو مزید سنسنی خیز بنا دیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے