منگل , فروری 17 2026

بھارت کی پاکستان کو 61 رنز سے شکست

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے کے 27ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک طرفہ مقابلے میں 61 رنز سے شکست دے دی۔

آر پریما داسا اسٹیڈیم، کولمبو میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 176 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں گرین شرٹس 18 اوورز میں 114 رنز پر آؤٹ ہو گئیں۔

اس فتح سے بھارت نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اپنی برتری کو 8-1 تک بڑھا دیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 175 رنز بنائے۔

اوپنر ایشان کشن نے 40 گیندوں پر 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو میچ کی سب سے اہم کارکردگی ثابت ہوئی۔ دیگر نمایاں بیٹرز میں کپتان سوریا کمار یادو 32، شیوم دوبے 27 اور تلک ورما 25 رنز کے ساتھ شامل رہے۔ تاہم ابھیشیک شرما، ہاردک پانڈیا اور اکشر پٹیل صفر پر آؤٹ ہو گئے جبکہ رنکو سنگھ 11 رنز ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے صائم ایوب نے شاندار بولنگ کی اور 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کیں، جن میں آخری اوور میں لگاتار دو گیندیں پر دو وکٹیں بھی شامل تھیں۔

سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق نے ایک، ایک وکٹ لی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی ناکام رہا۔ ابتدائی تین کھلاڑی صرف 13 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

بابر اعظم 34 کے مجموعی اسکور پر صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان نے 44 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ شاہین شاہ آفریدی 23 ناٹ آؤٹ، شاداب خان 14 اور فہیم اشرف 10 رنز بنا سکے۔ دیگر کھلاڑی جیسے صاحبزادہ فرحان، ابرار احمد، عثمان طارق، سلمان علی آغا اور محمد نواز کم رنز پر ناکام رہے۔

بھارت کی طرف سے ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی اور اکشر پٹیل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تلک ورما اور کلدیپ یادو نے ایک، ایک وکٹ لی۔

میچ کے دوران آئی سی سی چیف جے شاہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سابق بھارتی کپتان روہت شرما اور سری لنکا بورڈ کے عہدیداران اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

یہ شکست پاکستان کے لیے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ایک اور بھاری دھچکا ثابت ہوئی۔ بھارت کی یہ فتح ٹورنامنٹ میں ان کی مضبوط پوزیشن کو مزید مستحکم کرتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نئی قانون سازی سے طب کالجز بند، ڈگریاں بے معنی

پاکستان میں یونانی طب (حکمت) کے طلبہ اور سینکڑوں سال پرانے روایتی علاج کے ماہرین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے