google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری شروع - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری شروع

وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کےکرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کے تعین کیلئے ترجیحاتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ترجیحاتی کمیٹی کے اجلاس اسپیشل سیکریٹری وزارت خزانہ کی زیر صدارت  30 مارچ تک جاری رہیں گے۔

کمیٹی آئندہ مالی سال کے وفاقی کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ لگائےگی۔

اس کے علاوہ کمیٹی رواں مالی سال کے وفاقی وزارتوں کے کرنٹ اورترقیاتی بجٹ کا بھی جائزہ لےگی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی آئندہ مالی سال کیلئے گرانٹس اور سبسڈی کی ضروریات کا بھی جائزہ لےگی۔

کمیٹی وفاقی وزارتوں اورمحکموں کی تنخواہوں اوردیگر اخراجات کا بجٹ تخمینہ بناتی ہے۔

اس کے علاوہ کمیٹی حکومتی ترجیحات کےمطابق ترقیاتی بجٹ مختص کرنےکیلئےسفارشات بھی تیارکرتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …