google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 BRT منصوبہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

BRT منصوبہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آرٹی) کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے

قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے -نیب ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف اہم شواہد ملے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ملزمان کے 75بنک اکاونٹس منجمد کردیئے گئے ہیں ۔

اسی طرح گلبرگ گرینز اسلام آباد میں ہائی رائز بلڈنگ کےاربوں روپے مالیت کےدو پلاٹ بھی منجمد کئے گئے۔ ملزمان کی پراپرٹیز کی معلومات کی فراہمی کیلئے ملک گیر سرچ کا آغاز کر دیا گیا-

نیب کے ایک افسر نے بتایا کہ ملزمان کی بیرون ملک جائیدادکے حوالے سے معلومات کیلئے میوچل لیگل اسسٹنس کی درخواست وزارت خارجہ بھجوا دی گئی ۔

بی آر ٹی پراجیکٹ تحریک انصاف کی سابق حکومت میں وزیراعلی پرویز خٹک نے شروع کیا تھا جس کو وزیراعلی محمود خان کی حکومت میں مکمل کیا گیا۔

نیب پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کررہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …