جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

طارق بگٹی PHF کے نئے صدر منتخب

وزیر اعظم شہباز شریف کے نامزد کردہ طارق بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف ) کے انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرکے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا خصوصی اجلاس پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کانگریس کے 93 میں سے 62 ارکان نے طارق بگٹی کے حق میں ووٹ دیا ۔

نو منتخب صدر نے کہا فیڈریشن کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ، وزیراعظم کو ہاکی کی ترقی کے پلان سے آگاہ کرینگے۔

طارق بگٹی نے کہا ہاکی کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروے کار لائیں گے، عید کے بعد ہاکی کا بڑا ٹورنامنٹ کوئٹہ میں ہوگا، متوازی فیڈریشن بنانے کی کوشش والوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی  اور ایسی کوشش کرنیوالوں کو صفائی کا ایک موقع دیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

"پاکستان آسیان کپ 2026 کا آفیشل ڈرا گرافک جس میں گروپ بی میں ویتنام، پاکستان، تھائی لینڈ اور فلپائن دکھائے گئے ہیں"

پاکستان آسیان کپ 2026 ڈرا: گرین شرٹس مشکل گروپ میں شامل

پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم، گرین شرٹس، کو پاکستان آسیان کپ 2026 کے گروپ مرحلے …