منگل , فروری 10 2026

آسٹریلیا کی پاکستان کو 3-2 سے شکست

آخری لمحات میں پنالٹی اسٹروک پر فیصلہ کن گول

آسٹریلیا کی ہاکی ٹیم نے FIH پرو لیگ 2025-26 کے ابتدائی میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے دی۔

تسمانیہ ہاکی سنٹر، ہوبارٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک دکھایا اور آخری لمحات میں اسکور کو 2-2 سے برابر کر دیا تھا۔

تاہم، میچ ختم ہونے سے صرف 3 منٹ قبل آسٹریلیا کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر ٹم برانڈ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو 3-2 کی فتح دلائی۔

آسٹریلیا کے ٹم برانڈ نے دو گول کیے جو ان کی جیت میں کلیدی ثابت ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے ندیم خان اور سفیان خان نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان نے میچ میں سخت چیلنج پیش کیا اور کئی مواقع پر آسٹریلیا کے دفاع کو مشکل میں ڈالا، لیکن آخری پنالٹی اسٹروک نے فیصلہ کر دیا۔

یہ میچ پاکستان کی پرو لیگ میں دوسرے راؤنڈ کا آغاز تھا جہاں گرین شرٹس کو ابتدائی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلے راؤنڈ میں بھی مشکلات کا سامنا کیا تھا۔

پاکستان کل جرمنی کے خلاف میچ کھیلے گی جو ہوبارٹ میں ہی شیڈول ہے۔

گرین شرٹس کو اچھی کارکردگی دکھانے اور پوائنٹس حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیبل میں بہتری لائی جا سکے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسمارٹ واچ کے ہیلتھ فیچرز پر ماہرینِ کا انتباہ

مکمل تشخیص کا متبادل نہیں جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں اسمارٹ واچز تیزی سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے