نقل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک (SSC) کے سالانہ امتحانات آج 10 فروری 2026 سے شروع ہوگئے ہیں۔
بورڈ حکام کے مطابق اس سال تقریباً ایک لاکھ 45 ہزار طلبہ و طالبات ان امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔
جماعت نہم کے 68,462 اور جماعت دہم کے 75,817 امیدوار شامل ہیں۔صوبے بھر میں شفافیت اور نقل کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے 434 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں 1,263 عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے نقل کے خلاف سخت پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ “نقل کے خلاف کوئی رعایت نہیں دی جائے گی” اور اسے روکنے کے لیے پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم مشترکہ طور پر کام کریں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امتحانات کو مکمل طور پر منصفانہ اور میرٹ پر مبنی رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں، بشمول بائیومیٹرک تصدیق اور نگرانی کا سخت نظام۔
طلبہ و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر امتحانی مراکز پہنچیں اور رول نمبر سلپس ساتھ رکھیں۔ امتحانات مارچ کے ابتدائی ہفتوں تک جاری رہیں گے۔
UrduLead UrduLead