google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اردن نے پاکستان کو 0-3 سے ہرادیا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

اردن نے پاکستان کو 0-3 سے ہرادیا

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 میں اردن نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔

اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں پاکستان اور اردن کے درمیان میچ برق رفتاری سے شروع ہوا۔ دوسرے ہی منٹ میں اردن کے موسیٰ التماری نے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔

نویں منٹ میں پاکستانی ڈیفینڈر کے فاؤل پر اردن کو پنالٹی کک ملی اور علی الوان نے اردن کی سبقت دو صفر کردی اور پہلا ہاف اسی اسکور پر ختم ہوا۔

دوسرے ہاف میں پاکستان ٹیم کا ڈیفنس نسبتاً بہتر رہا، اسٹرائیکرز نے بھی گول برابر کرنے کےلیے حملے کیے لیکن کامیابی نہ ملی۔

تاہم 86ویں منٹ میں اردن کے موسیٰ التماری کو موقع ملا اور انہوں نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول داغ دیا اور یہ میچ اردن نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔

ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں پاکستان نے سعودی عرب، تاجکستان اور اردن کے خلاف ایک ایک میچز کھیلے اور تمام میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

قومی ٹیم اردن کے خلاف اووے میچ 26 مارچ کو کھیلے گی۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …