چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز (7 فروری 2026) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کا امکان ہے۔
تاہم شمالی اور مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سردی غالب رہی۔
بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور مری میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور برفباری ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر میں):
- خیبر پختونخوا: پٹن 11، کالام 8، بالاکوٹ 4، سیدو شریف 2
- گلگت بلتستان: گوپس 5، استور 2
- کشمیر: راولاکوٹ اور گڑھی دوپٹہ 3، مظفر آباد (سٹی 3، ایئرپورٹ 2)
- پنجاب: مری 1
آج ریکارڈ کم سے کم درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ):
- لہہ: منفی 11
- کالام: منفی 8
- مالم جبہ: منفی 5
- استور اور سکردو: منفی 4
- نتھیا گلی: منفی 3
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی علاقوں میں سرد لہر جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم نسبتاً بہتر رہے گا۔
تاہم 8 سے 10 فروری تک ایک نئے مغربی سلسلے کے داخل ہونے سے بلوچستان اور بالائی علاقوں میں بارش، طوفان اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ سردی سے بچاؤ کے لیے گرم کپڑے پہنیں، خاص طور پر رات کے اوقات میں احتیاط برتیں۔
UrduLead UrduLead