
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری 2026 سے نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے اور متعلقہ سمری کل پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے 47 پیسے کا اضافہ متوقع ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل (LDO) کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت میں بھی 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر کا اضافہ امکان ہے۔تاہم پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان ہے، جہاں فی لیٹر 36 پیسے کی کمی متوقع کی جا رہی ہے۔
یہ تبدیلیاں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، ایکسچینج ریٹ اور دیگر عوامل کی بنیاد پر سامنے آئی ہیں۔پیٹرولیم ڈویژن وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی اور نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن 31 جنوری کو جاری کیا جائے گا، جس کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
یہ ممکنہ اضافہ خاص طور پر ٹرانسپورٹ، زراعت اور صنعت کے شعبوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جہاں ڈیزل کا استعمال زیادہ ہے۔ عوام میں مہنگائی کے خدشات مزید بڑھ سکتے ہیں۔
UrduLead UrduLead