google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

پاکستان سپر لیگ(پی ٹی آئی) کے ایلی منیٹر ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا جب کہ فائنل میں رسائی کے لیے ایلی منیٹر ٹو میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج مقابلہ ہوگا۔

کراچی میں تماشائیوں سے خالی نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اوپنرز ایلکس ہیلز اور مارٹن گپٹل نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 5 اوورز میں 51 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن چھٹے اوور کی پہلی گیند پر 23 رنز بنانے والے ہیلز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

آغا سلمان نے آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور گپٹل کے ہمراہ مزید 51 رنز جوڑنے کے ساتھ ساتھ 21 گیندوں پر 31 رنز کی باری کھیلی۔

اس سے قبل سلمان مزید خطرناک ثابت ہوتے، پارٹ ٹائم اسپنر سعود شکیل کی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں وہ کیچ دے بیٹھے۔

شاداب خان نے بھی آغا سلمان کی روش پر چلتے ہوئے جارحانہ کھیل پیش کیا اور محض 13 گیندوں پر 23 رنز بٹورے لیکن ابرار احمد نے یونائیٹڈ کے کپتان کی اننگز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا۔

اعظم خان کا وکٹ پر قیام صرف 6 گیندوں تک محدود رہا لیکن اس میں بھی وہ 18 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ دوسرے اینڈ سے مارٹن گپٹل نے اپنی سنچری مکمل کی۔

جب اعظم خان آؤٹ ہوئے تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 17 اوورز میں 155 رنز بنائے تھے اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ 190 کے قریب رنز بنانے میں کامیاب رہیں گے لیکن اختتامی اوورز میں گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کی وجہ سے یونائیٹڈ کی مقررہ حسب منشا اسکور نہ بنا سکی۔

فہیم اشرف وکٹوں کے عقب میں کیچ ہوئے جبکہ حیدر علی اور عماد وسیم غیرضروری رن لینے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے۔

مارٹن گپٹل نے 47 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز کی باری کھیلی لیکن محمد وسیم جونیئر نے باؤنڈری پر کھڑے فیلڈر کی مدد سے انہیں پویلین لوٹا دیا۔

اننگز کی آخری گیند پر لگائے گئے نسیم شاہ کے چھکے کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر اور عقیل حسین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

مقررہ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 5 وکٹیں صرف 16 رنز پر گرگئیں جس کے بعد عقیل حسین اور عمیر یوسف نے کچھ مزاحمت کی لیکن عقیل حسین کے آؤٹ ہونے کے بعد ایک بار پھر وکٹیں گرنے لگ گئیں اور پوری ٹیم 135 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آل راؤنڈر عماد وسیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جب کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی …