
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا ویزا پروگرام متعارف کراتے ہوئے ’’ٹرمپ گولڈ کارڈ‘‘ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ایک ملین ڈالر کی ادائیگی پر امریکی گرین کارڈ طرز کا ویزا حاصل کیا جا سکے گا۔
گولڈ کارڈ کے حصول کے لیے باقاعدہ ویب سائٹ بھی لانچ کر دی گئی ہے، جہاں درخواست گزار کو آن لائن درخواست کے ساتھ پندرہ ہزار ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی۔ حکام کے مطابق یہ فیس ابتدائی درخواست اور پراسیسنگ کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
امریکی حکام کی جانب سے سیکیورٹی اور دیگر قانونی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد درخواست گزار کو ایک ملین ڈالر امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو بطور گفٹ ادا کرنا ہوگا۔ اس ادائیگی کے بعد گرین کارڈ کی طرز کا خصوصی امریکی ویزا جاری کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق یہ پروگرام سرمایہ کاری کے ذریعے امریکہ میں قیام کے خواہش مند افراد کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد معیشت کے لیے اضافی مالی وسائل حاصل کرنا ہے۔ نئے ویزا پروگرام پر مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے۔
UrduLead UrduLead