
بنگلہ دیش کی حکومت نے پاکستانی طلبہ کے لیے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں 2025-26 سیشن کے لیے 21 ایم بی بی ایس اور 2 بی ڈی ایس سیٹیں مختص کر دی ہیں۔ یہ سیٹیں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیکل ایجوکیشن (DGME) بنگلہ دیش کے زیرِ انتظام ہوں گی۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) پاکستان نے خواہشمند طلبہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ داخلے کے لیے درخواستیں HEC کے آن لائن اسکالرشپ پورٹل کے ذریعے جمع کرائیں۔ درخواستیں آن لائن کے علاوہ ڈاک کے ذریعے ہارڈ کاپی میں بھی جمع کی جا سکتی ہیں۔
- مختص سیٹیں: 21 ایم بی بی ایس اور 2 بی ڈی ایس (سرکاری میڈیکل کالجز، ڈینٹل کالجز اور ملحقہ یونٹس میں)
- درخواستیں جمع کرانے کا طریقہ: HEC اسکالرشپ پورٹل پر آن لائن + ہارڈ کاپی ڈاک کے ذریعے
- آخری تاریخ: 21 دسمبر 2025
- نوٹ: USAT/HAT ٹیسٹ کی ضرورت نہیں، ابتدائی سلیکشن HEC پاکستان کرے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ موقع پاکستانی طلبہ کے لیے میڈیکل کی معیاری تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے، کیونکہ بنگلہ دیش کے میڈیکل پروگرامز انگریزی میڈیم میں ہوتے ہیں اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔
اہل اور خواہشمند طلبہ مقررہ تاریخ تک درخواستیں ضرور جمع کرائیں تاکہ یہ موقع ضائع نہ ہو۔ مزید تفصیلات کے لیے HEC کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
UrduLead UrduLead