جمعرات , جنوری 29 2026

پاکستان کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے کے اہم میچ میں پاکستان انڈر 19 نے ہندوستان انڈر 19 کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا ہے۔

میچ آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی اور میچ کو ممکنہ طور پر کم اوورز کا کر دیا گیا ہے۔ میچ کے آغاز پر پاکستان کے فاسٹ باؤلر علی رضا نے پہلا اوور پھینکا۔

پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیتنے کے بعد نم حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

دونوں ٹیموں کی فارم ہندوستان انڈر 19 نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان یو اے ای کو 234 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی، جس میں 14 سالہ ویبھو سوریاونشی نے 95 گیندوں پر 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 9 چوکے اور 14 چھکے لگا کر یوتھ ون ڈے میں ریکارڈ قائم کیا۔

دوسری جانب پاکستان انڈر 19 نے ملائیشیا کو 297 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔ سمیر منہاس کی ناقابل شکست 177 اور احمد حسین کی 132 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان نے 345 رنز بنائے اور پھر ملائیشیا کو صرف 48 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ علی رضا نے اس میچ میں شاندار باؤلنگ کی تھی۔

یہ میچ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ ہے، جہاں دونوں ٹیمیں اپنی باؤلنگ اور بیٹنگ کی طاقت دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ناظرین کی نظریں خاص طور پر ویبھو سوریاونشی اور علی رضا پر مرکوز ہیں۔میچ کی لائیو اپ ڈیٹس جاری رہیں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان-چین کے درمیان معدنی شعبے میں تعاون

مشترکہ ڈیجیٹل ای مائننگ پلیٹ فارم کا اجرا پاکستان اور چین نے معدنیات کے شعبے …