اتوار , دسمبر 14 2025

یوٹیوب نے متنازع ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ کو بلاک کر دیا

یوٹیوب نے برطانوی ریئلٹی شو ’لو آئی لینڈ‘ کی طرز پر بنائے گئے پاکستانی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ کو پاکستان میں دستیاب نہ ہونے کی پابندی عائد کر دی ہے۔

اب تک اس شو کی 50 اقساط نشر ہو چکی ہیں، جو اب پاکستانی ناظرین کے لیے یوٹیوب پر دیکھی نہیں جا سکیں گی۔

شو کے انسٹاگرام پیج سے جاری کردہ پیغام کے مطابق، یہ پابندی سیاسی وجوہات کی بنا پر لگائی گئی ہے۔ انتظامیہ نے کہا کہ پاکستان میں پروگرام دیکھنا ممکن نہیں، تاہم سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، برطانیہ، امریکا، فرانس اور جرمنی سمیت کئی ممالک میں وی پی این کے ذریعے شو دیکھا جا سکتا ہے۔

یوٹیوب انتظامیہ نے اب تک اس بلاک کی وجوہات پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔واضح رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر کی میزبانی میں پیش کیے جانے والے اس اردو زبان کے شو کو سوشل میڈیا پر زبردست مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔ اس کا پہلا ٹریلر 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جبکہ مجموعی طور پر یہ شو 100 اقساط پر مشتمل ہے۔

شو کی شوٹنگ ترکی میں کی گئی اور یہ ایک ترکش پروڈکشن ہے، جس میں پاکستانی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ایک ولے میں رہ کر لائف پارٹنر کا انتخاب کرتے ہیں۔بولڈ فارمیٹ پر شدید تنقید اور شکایاتشو کا فارمیٹ شروع سے متنازع رہا ہے۔اکستانی ناظرین کی جانب سے اسے ملکی، مذہبی اور سماجی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی گئی۔ پیمرا کو شو کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئیں، جن میں کہا گیا کہ غیر شادی شدہ مرد و خواتین کا ایک ساتھ رہنا اسلامی اور معاشرتی روایات کے خلاف ہے۔

پیمرا نے تصدیق کی کہ شکایات کی کثیر تعداد موصول ہوئی، تاہم ادارے نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اس کا دائرہ اختیار نہیں، لہٰذا متعلقہ افراد کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا۔اداکارہ فضا علی سمیت کئی شخصیات نے بھی شو پر تنقید کی اور کہا کہ ایسے پروگرام نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں۔

شو کی میزبان عائشہ عمر نے دفاع میں کہا کہ یہ محض ڈیٹنگ شو نہیں بلکہ بالغ افراد کے درمیان تعلقات کی تلاش کا پروگرام ہے، اور یہ پاکستانی پروڈکشن بھی نہیں۔یہ پہلا موقع نہیں کہ یوٹیوب نے پاکستان میں کسی متنازع مواد کو محدود کیا ہو، ماضی میں بھی مذہبی اور سماجی حساسیت کی بنیاد پر ایسے اقدامات کیے گئے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایف بی آر کا 60 فیصد ڈاکٹرز کے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے میڈیکل سیکٹر میں بڑے پیمانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے