جمعرات , دسمبر 11 2025

ندا یاسر نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے معافی مانگ لی

معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے بارے میں اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ کے بعد ایک وضاحتی ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا اور یہ تمام رائیڈرز کے بارے میں نہیں تھا۔

ندا یاسر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا: “میں نے اپنا ایک ذاتی برا تجربہ شیئر کیا تھا، لیکن لفظوں کے چناؤ میں کوتاہی ہو گئی۔ لائیو شو میں ایسی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ مجھے یہ لفظ کہنا چاہیے تھا کہ ‘کچھ لوگ ایسا کر جاتے ہیں’۔ میرا مطلب کسی بھی طبقے یا کمیونٹی کی دل آزاری کرنا ہرگز نہیں تھا۔

“انہوں نے مزید کہا کہ وہ تقریباً 17 سال سے شوبز اور میزبانی کے شعبے میں کام کر رہی ہیں اور ہمیشہ تنازعات سے دور رہیں۔ ندا یاسر نے ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ مختصر اور سیاق و سباق سے ہٹائی گئی کلپس پر فوری رائے قائم کرنے سے گریز کریں اور پوری بات سن کر ہی ردعمل دیں۔

یاد رہے کہ ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے بارے میں کہا تھا کہ “وہ اکثر جان بوجھ کر کھلے پیسے نہیں رکھتے تاکہ زیادہ ٹپ مل سکے”۔ ا

نہوں نے ناظرین کو مشورہ دیا تھا کہ یا تو پہلے سے کھلے پیسے رکھیں یا رائیڈر سے اضافی رقم ساتھ لانے کو کہہ دیں۔اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید شروع ہو گئی تھی۔

فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سمیت متعدد صارفین نے ان کے خلاف احتجاج کیا اور معافی کا مطالبہ کیا تھا۔اب ندا یاسر نے اپنے بیان سے متعلق معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتیں اور ان کا مقصد صرف ذاتی تجربہ شیئر کرنا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کا کم سے کم میرٹ 93.6273 فیصد

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے