بدھ , جنوری 28 2026

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کے لیے ایک ابتدائی ورکنگ تیار کر لی ہے، جو اگلے پندرہ روزہ ریویو میں زیر غور لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس ورکنگ کے تحت پٹرول کی قیمت فی لیٹر 3.70 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.28 روپے، مٹی کے تیل (کیروسین) 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 6.35 روپے تک کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

حتمی قیمتوں کا فیصلہ 30 نومبر کو ہونے والے حکومتی جائزے کے بعد کیا جائے گا۔ اس کے بعد وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتیں نافذ ہوں گی۔

توقع ہے کہ اگر یہ کمی منظور ہو جائے تو عوام، خاص طور پر روزمرہ آمد و رفت اور نقل و حمل سے وابستہ افراد کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے سے خاطر خواہ ریلیف ملے گی۔

یہ ممکنہ کمی عالمی خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور درآمدی لاگت میں کمی کے پس منظر میں سامنے آئی ہے، جو گزشتہ کچھ عرصے سے پٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی کا باعث تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …