google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایف بی آر اصلاحات کیلیے عالمی بینک سے قرض - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ایف بی آر اصلاحات کیلیے عالمی بینک سے قرض

وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے عالمی بینک سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اصلاحات اور سیلاب زدہ علاقوں کے لیے قرض جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرکی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے وزیر خزانہ کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیرخزانہ اورکنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے وزیر خزانہ کے ویژن کو سراہتے ہوئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کو اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا اور بریفنگ میں بتایاکہ توانائی اور ایف بی آرمیں اصلاحات سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

وزیر خزانہ نے اصلاحات اور معیشت کو مستحکم بنانے، انرجی سیکٹر، ایف بی آرمیں اصلاحات کے لیے عالمی بینک سےفنانسنگ فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے علاوہ ازیں رواں مالی سال کے دوران عالمی بینک سے فنانسنگ کے حصول پر بھی بات چیت کی گئی۔

رواں مالی سال کے دوران عالمی بینک سے مجموعی طورپر 2 ارب ڈالرز قرض کی توقع تھی۔ قرض ایف بی آر میں اصلاحات، سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کےلیے ملنا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے عالمی بینک سے ایف بی آر اصلاحات اورسیلاب زدہ علاقوں کے لیے قرض جاری کرنے کی درخواست کردی ہے ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نیشنل بینک ملازمین کو دیے گئے قرضوں کی ریکوری کی تحقیقات شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی …