منگل , نومبر 11 2025

ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر ائیرلائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جس کے باعث کئی پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر آج دن بھر اڑانوں میں غیر معمولی خلل دیکھا گیا۔

کراچی ایئرپورٹ کی صورتحال

ذرائع کے مطابق کراچی سے دوحا جانے والی قطر ائیرلائن کی دو طرفہ پروازیں 604 اور 605 منسوخ کر دی گئیں۔ اسی طرح ائیرسیال کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی دو طرفہ پروازیں 121 اور 122 بھی منسوخ رہیں۔

قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی صبح 7 بجے کی پرواز PK-300 پانچ گھنٹے تاخیر سے دوپہر 12 بجے روانہ ہوئی، جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی صبح 8 بجے کی پرواز ایک گھنٹہ 20 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

ائیرسیال کی کراچی سے لاہور کی دو طرفہ پروازیں 141 اور 142 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ اسی طرح کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز PK-783 آدھے گھنٹے کی تاخیر سے صبح 9 بج کر 36 منٹ پر روانہ ہوئی، جب کہ قطر ائیر کی دوحا جانے والی صبح کی پرواز 611 بھی 10 منٹ تاخیر سے 9 بج کر 40 منٹ پر اڑان بھری۔

پی آئی اے کی کراچی سے اسکردو جانے والی پرواز 455 بھی منسوخ کر دی گئی، جبکہ سلام ائیر کی مسقط سے کراچی کی دو طرفہ پرواز بھی آپریٹ نہ ہو سکی۔ ائیرسیال کی دوپہر اور شام کی کراچی-لاہور کی پروازیں 143، 144، 125 اور 126 بھی منسوخ رہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر تاخیر

اسلام آباد سے گلگت جانے والی صبح 7 بجے کی پرواز PK-601 بیالیس منٹ تاخیر سے 7 بج کر 42 منٹ پر روانہ ہوئی۔


اسلام آباد سے کراچی جانے والی صبح 10 بجے کی پرواز PK-301 چار گھنٹے تاخیر سے دوپہر 2 بجے روانہ ہوئی، جبکہ شام 7 بجے والی پرواز PK-309 کے بھی تاخیر سے روانہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

لاہور ایئرپورٹ سے پروازیں متاثر

لاہور ایئرپورٹ سے بھی کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ائیر بلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی صبح 8 بجے کی پرواز PA-401 اڑتالیس منٹ تاخیر سے 8 بج کر 48 منٹ پر روانہ ہوئی۔
اسی طرح پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز PK-303 بھی ایک گھنٹہ تاخیر سے صبح 10 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوئی۔

انتظامیہ کا موقف

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بعض پروازوں میں تاخیر عملے کی دستیابی، تکنیکی وجوہات اور شیڈول ایڈجسٹمنٹ کے باعث ہوئی۔ تاہم، ایئرلائنز نے مسافروں کو مطلع کر دیا ہے اور اگلے فلائٹ شیڈول کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

ائیرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی پروازوں کا تازہ شیڈول ایئرلائن کے ہیلپ لائن یا ایئرپورٹ انفارمیشن ڈیسک سے ضرور تصدیق کر لیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

27ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش، آج منظوری کا امکان

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل 2025 قومی اسمبلی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے