ہفتہ , دسمبر 27 2025

“شان کو دیکھ کر آج بھی دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے”..اداکارہ لیلیٰ

ماضی کی مقبول فلمی اداکارہ لیلیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اسکول کے زمانے سے ہی معروف اداکار شان کی مداح ہیں اور آج بھی جب وہ انہیں دیکھتی ہیں تو ان کے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔

اداکارہ لیلیٰ نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر اور ماضی کی یادوں سے متعلق کئی دلچسپ باتیں بتائیں۔

“شان میرے پسندیدہ ہیرو تھے اور رہیں گے”

لیلیٰ نے گفتگو کے دوران بتایا کہ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا، تاہم شان ہمیشہ ان کے پسندیدہ ہیرو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسکول کے زمانے میں شان کی مداح تھیں اور اس وقت ان سے آٹوگراف بھی حاصل کر چکی تھیں۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا، “مجھے اُس وقت یہ اندازہ نہیں تھا کہ ایک دن میں شان کے ساتھ فلموں میں کام کروں گی اور ان کی ہیروئن بن جاؤں گی۔ آج بھی جب وہ سامنے آتے ہیں تو دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے، حالانکہ اب وہ میرے اچھے دوست ہیں۔”

“پہلی محبت چودہ سال کی عمر میں ہوئی”

اداکارہ نے پروگرام میں ایک اور دلچسپ انکشاف کیا کہ ان کی زندگی کی پہلی محبت چودہ سال کی عمر میں ہوئی۔


انہوں نے بتایا کہ اُس وقت ان کی ملاقات ایک ایسے لڑکے سے ہوئی جو بعد میں مشہور اداکار بن گیا۔ “اس نے میری تعریف کی، اور میں اس سے محبت کرنے لگی۔ کافی عرصے تک ہمارا تعلق رہا مگر انڈسٹری کے لوگوں کی مداخلت نے سب کچھ ختم کر دیا۔”

انہوں نے کہا کہ بعد میں انہوں نے اسی اداکار کے ساتھ فلموں میں بھی کام کیا، مگر تعلقات میں پیدا ہونے والے اختلافات کے باعث دونوں کے درمیان فاصلہ آگیا۔

فلمی کیریئر اور شہرت

لیلیٰ کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اُس وقت فلموں میں قدم رکھا جب لالی وُڈ زوال کا شکار ہو رہی تھی، اس لیے وہ طویل عرصے تک انڈسٹری کا حصہ نہیں رہ سکیں۔ تاہم اپنے مختصر کیریئر میں انہوں نے شان، ریما، میرا، اور معمر رانا جیسے نامور فنکاروں کے ساتھ کام کیا۔

اداکارہ لیلیٰ نے کہا کہ وہ اب بھی فلمی دنیا سے محبت کرتی ہیں اور اگر اچھا کردار ملا تو واپسی پر غور کر سکتی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار: محکمۂ موسمیات

محکمۂ موسمیات نے جمعہ کے لیے ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم …