ہفتہ , دسمبر 27 2025

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے راولپنڈی میں جاری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جب کہ پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا ہے۔

تازہ اسکور کے مطابق پاکستان نے 3.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستانی اوپنرز نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا اور سری لنکن فاسٹ بولرز کی نئی گیند سے نپٹنے پر توجہ مرکوز رکھی۔

سیریز کا یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں راولپنڈی کی پچ کو بیٹنگ کے لیے سازگار قرار دیا جا رہا ہے، تاہم شام کے وقت اسپنرز کو مدد ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم کی قیادت چریتھ اسالنکا کے سپرد ہے۔

شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار: محکمۂ موسمیات

محکمۂ موسمیات نے جمعہ کے لیے ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم …