منگل , نومبر 11 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1290 پوائنٹس کی گراوٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز شدید مندی دیکھی جا رہی ہے، جب کہ سرمایہ کاروں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث فروخت کا رجحان غالب رہا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1290 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 248 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

مارکیٹ کے دوران 100 انڈیکس نے دن کی نچلی سطح ایک لاکھ 60 ہزار 210 پوائنٹس تک چھوئی، جبکہ دن کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 61 ہزار 516 پوائنٹس رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 538 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق یہ مندی زیادہ تر عالمی منڈی میں منفی رجحان، مقامی شرحِ سود میں ممکنہ تبدیلیوں اور حکومتی مالی پالیسی سے متعلق غیر یقینی حالات کے باعث دیکھنے میں آئی۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر معاشی استحکام کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اسٹاک مارکیٹ میں یہ مندی آنے والے دنوں میں بھی برقرار رہ سکتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ڈاکٹر نبیہ علی خان کے نکاح میں مولانا طارق جمیل کے برہمی کا دلچسپ واقعہ سامنے آگیا

معروف سوشل میڈیا شخصیت اور معالجہ ڈاکٹر نبیہ علی خان حال ہی میں اپنے نکاح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے