پیر , فروری 9 2026

پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے مہنگی فرنچائز

ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت، نام راولپنڈی رکھ دیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول فرنچائز ملتان سلطانز ریکارڈ رقم 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فروخت ہو گئی۔

میڈیا، ٹیکنالوجی اور فنانس کمپنی ولی ٹیکنالوجیز (Walee Technologies) نے سب سے بڑی بولی لگا کر اسے حاصل کیا، جو پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے مہنگی ٹیم بن گئی ہے۔نیلامی کی تقریب ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے شرکت کی۔

ولی ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اعلان کیا کہ ٹیم کا نام اب راولپنڈی رکھا جائے گا۔ یہ رقم 10 سالہ معاہدے کے لیے ہے اور اس میں سالانہ فرنچائز فیس بھی شامل ہے۔

بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر تھی، جبکہ نیلامی میں پانچ بڈرز نے حصہ لیا۔ شدید مقابلے کے بعد سی ڈی وینچرز نے 2 ارب 35 کروڑ روپے تک بولی لگائی، لیکن ولی ٹیکنالوجیز نے حتمی طور پر 245 کروڑ کی پیشکش کر کے ٹیم حاصل کی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا”ولی ٹیکنالوجیز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نجم سیٹھی کا بھی شکریہ جو ملتان سلطانز کو بنایا۔ تمام بڈرز کو مبارکباد، آپ سب کا بہت شکریہ۔ کچھ لوگ کہتے تھے کہ ٹیم کی قیمت ایک ارب بھی نہیں جائے گی، لیکن دیکھیں جب محنت ہوتی ہے تو نتیجہ اچھا نکلتا ہے۔”

تقریب میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس اور لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی موجود تھے۔

یہ فروخت پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی ویلیو کو ظاہر کرتی ہے، جہاں حال ہی میں نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ بھی ریکارڈ قیمتوں میں فروخت ہوئیں۔

سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ معاہدہ تجدید نہ کرنے پر ٹیم دستیاب ہوئی تھی۔پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، اور راولپنڈی (سابق ملتان سلطانز) نئی شناخت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ورلڈ کپ 2026: پاکستان بمقابلہ امریکہ

کولمبو میں 10 فروری 2026 کو آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے