اتوار , دسمبر 14 2025

پیٹرول کی قیمت میں 2.35 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان میں نومبر کے پہلے پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے سمری تیار کرلی ہے، جو 31 اکتوبر کو وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد وزیرِ خزانہ 1 نومبر تا 15 نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

فی الحال ملک میں پیٹرول کی قیمت 263.02 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 275.42 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔ اوگرا کی سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2.35 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جس کے بعد نئی قیمت 265.37 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 277.92 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں بدھ کے روز برینٹ کروڈ آئل 7 سینٹ کمی کے ساتھ 64.33 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی 7 سینٹ کمی سے 60.08 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ تاہم روس پر نئی پابندیوں، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور OPEC+ کی ممکنہ پیداوار میں اضافے سے عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی لاگت میں اضافہ حکومت کے لیے قیمتوں میں مزید نرمی کا موقع محدود کر رہا ہے۔ اوگرا کی جانب سے آئندہ جائزہ ملکی مالیاتی استحکام اور عالمی تیل کی قیمتوں کے رجحان پر منحصر ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

یوٹیوب نے متنازع ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ کو بلاک کر دیا

یوٹیوب نے برطانوی ریئلٹی شو ’لو آئی لینڈ‘ کی طرز پر بنائے گئے پاکستانی ڈیٹنگ …