بدھ , اکتوبر 29 2025

جنوبی افریقا کی پاکستان کو 55 رنز سے شکست

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19ویں اوور میں 139 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے صائم ایوب نے 37، محمد نواز نے 36 اور صاحبزادہ فرحان نے 24 رنز بنائے، تاہم باقی بیٹرز ناکام رہے۔

بابر اعظم صفر پر، فہیم اشرف 1 اور کپتان سلمان علی آغا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کے کاربن بوش نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جارج لینڈا نے 3 جبکہ لیزاڈ ولیمز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ ریزا ہینڈرکس نے 60 رنز کی اننگز کھیلی، جارج لینڈا نے 36 اور ٹونی ڈی زورزی نے 33 رنز جوڑے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3، صائم ایوب نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایل 10 کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی اننگز کا اوسط اسکور 210 رنز رہا ہے، جہاں آؤٹ فیلڈ تیز اور بیٹرز کے لیے سازگار سمجھی جاتی ہے۔ پاکستان کی جانب سے اس میچ میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد میدان میں اترے۔

جنوبی افریقا کی قیادت ڈونوون فریرا نے کی جبکہ ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، میتھیو بریزکے، جارج لینڈے، کارٹن بوش، لزاڈ ولیمز، ناندرے برگر اور لنگی ندیدی شامل تھے۔

یہ مقابلہ چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کا حصہ تھا، جس میں پاکستانی ٹیم نے گلابی رنگ کی خصوصی کٹ زیب تن کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور اسموگ میں بدستور سرفہرست، اسکول اوقات کار میں تبدیلی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسموگ کی شدت میں کمی نہ آنے پر صوبائی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے