پیر , اکتوبر 27 2025

اداکارہ اشنا شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

ویانا میں شوہر حمزہ امین کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پر صارفین کے تبصرے، ماضی میں بھی تنقید کا سامنا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ ان دنوں اپنے شوہر اور گالفر حمزہ امین کے ہمراہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں موجود ہیں، جہاں وہ موسمِ خزاں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی حالیہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن پر صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔

اشنا شاہ نے 14 تصاویر پر مشتمل ایک پوسٹ اپ لوڈ کی جس میں کھیل کے میدان، کھانے پینے کے مناظر کے ساتھ ساتھ اُن کی شارٹ اسکرٹ اور بولڈ لباس میں تصاویر بھی شامل تھیں۔ تاہم یہ تصاویر شائقین کے ایک طبقے کو پسند نہ آئیں اور سوشل میڈیا پر اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

کچھ صارفین نے ان کے لباس کو غیر مناسب قرار دیا، جبکہ کئی نے مذاق اڑاتے ہوئے اُن کی جسمانی ساخت پر بھی تبصرے کیے۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا، “اتنی پتلی ٹانگیں! بابر اعظم کی بھی اتنی پتلی ٹانگیں نہیں ہیں۔”

یہ پہلا موقع نہیں جب اشنا شاہ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل بھی انہیں اپنے عروسی لباس کے انتخاب پر شدید ٹرولنگ کا سامنا رہا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے سوشل میڈیا سے عارضی کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

اشنا شاہ، جو ڈرامہ بلا، پری زاد اور ہم کہیں کے سچے تھے میں اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، اکثر اپنے کھلے بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ شوبز تجزیہ کاروں کے مطابق، سوشل میڈیا پر بڑھتی تنقید نے حالیہ برسوں میں پاکستانی فنکاروں کے لیے نجی زندگی کے اظہار کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان، جنوبی افریقہ کا پہلا ٹی20 کل راولپنڈی میں

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 28 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے