منگل , اکتوبر 14 2025

اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی کا رجحان

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 2 پیسےمہنگا ہو کر 279 روپے 10 پیسےکاہوگیا۔گزشتہ روزکاروبار کےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 279 روپے 8 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کےتیسرے روز کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،اسٹاک ایکسچینج میں 65 ہزارپوائنٹس کی حدبحال ہوگئی۔

کےایس  100انڈیکس 200 پوائنٹس اضافےسے65002پوائنٹس پرٹریڈ کررہا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ  64 ہزار 810 پر بند ہوئی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کراچی کسٹمز نے 1.32 لاکھ لیٹر ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کرلیا

پاکستان کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے میرین یونٹ نے سمندری حدود میں ایک بڑی کارروائی کرتے …