جمعہ , دسمبر 19 2025

رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

گیس اور بجلی کی کمپنیوں نے لوڈ مینیجمنٹ پلان تیار کرلیا ہے جس کے مطابق رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق افطار ، سحر اور تراویح کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی اور افطار اور سحری کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ بھی نہیں کی جائے گی۔

وزارت توانائی نے گیس اور بجلی کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔

اس حوالے سے بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔

دوسری جانب بجلی اور گیس کی تقسیم کار کمپنیوں نےلوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی دے دیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد متوقع، بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے مختلف …