غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے ہو گی
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا جس دوران چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے ۔
ماہرین کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے تک ہو گی ، رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہناتھا کہ رویت کیلئے چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے ، پاکستان میں منگل کو پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہے ۔