
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کے آغاز میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں تقریباً 600 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
صبح 9 بجکر40 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 567.53 پوائنٹس یا 0.38 فیصد کا اضافے کے ساتھ 149,002.59 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا۔
کلیدی شعبوں جیسے آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) اور ریفائنریز میں خریداری کی دلچسپی دیکھی گئی۔ بڑی کمپنیوں کے شیئرز جن میں اے آر ایل،او جی ڈی سی، پی او ایل،ایس ایس جی سی،ایس این جی پی ایل، وافی، ایم سی بی، ایم ای بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل شامل ہیں مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔
منگل کو اسٹاک ایکسچینج نے منفی رجحان کے ساتھ سیشن کا اختتام کیا تھا، جب اہم انڈیکسز نمایاں اتار چڑھاؤ کے بعد نیچے آگئے تھے۔ کے ایس ای-100 انڈیکس 148,435.06 پوائنٹس پر بند ہوا، جو کہ 380.24 پوائنٹس یا 0.26 فیصد کی کمی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدرمیں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔
صبح 10:15 بجے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 21 پیسے یا 0.07 کی بہتری سے 281.65 کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ منگل کو ڈالر کے مقابلے مقامی کرنسی 281.86 روپے پر بند ہوئی تھی۔
یہ ایک انٹرا ڈے اپ ڈیٹ ہے۔