منگل , اکتوبر 14 2025

فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج 2025 کا اعلان کردیا ہے۔

طلبہ اپنے نتائج فیڈرل بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر رول نمبر درج کرکے چیک کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نتائج ایس ایم ایس سروس اور گزٹ کے ذریعے بھی دستیاب ہیں۔

🔗 رزلٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس سے قبل پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا تھا۔ لاہور بورڈ کے مطابق تین لاکھ آٹھ ہزار طلبہ میں سے صرف ایک لاکھ 38 ہزار امیدوار کامیاب ہوئے، یوں کامیابی کا تناسب 45 فیصد رہا۔ سائنس گروپ کے 47 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے جبکہ آرٹس گروپ کے 63 فیصد طلبہ ناکام قرار پائے۔

فیصل آباد بورڈ نے بھی نویں جماعت کے نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دو لاکھ پانچ ہزار امیدواروں میں سے ایک لاکھ پانچ ہزار سات سو انہتر امیدوار پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 51.55 فیصد رہا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …