منگل , اکتوبر 14 2025

کے ایس ای-100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو خریداری کا رجحان جاری رہا کیونکہ سرمایہ کاروں نے مضبوط آمدنی کی رپورٹس، اداروں کی جانب سے لیکوئڈیٹی کے اضافے اور بہتر بیرونی ماحول پر مثبت ردعمل ظاہر کیا۔

بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس نے کاروبار کے ابتدائی گھنٹوں میں تقریباً 500 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

صبح 10 بجے، بینچ مارک انڈیکس 480.60 پوائنٹس یا 0.32 فیصد کا اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 51 ہزار71 پوائنٹس کے قریب تھا۔

اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جن میں آٹوموبائل اسمبلرز، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز اور ریفائنری شامل ہیں۔ انڈیکس ہیوی اسٹاکس، جن میں اے آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل اوریو بی ایل شامل ہیں، سب گرین میں ٹریڈ ہوئے۔

بدھ کو اسٹاک ایکسچینج نے مزید ریکارڈ حد تک اضافہ کیا، کیونکہ بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تمام وقت کی بلند ترین سطح 150,591.00 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 820 پوائنٹس یا 0.55 فیصد کا اضافہ ہے۔

انٹربینک مارکیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔

صبح 10 بجکر 40 منٹ پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 30 پیسے یا 0.1 فیصد کی بہتری سے 281.65 پرجاپہنچا۔

یاد رہے کہ بدھ کو ڈالر 281.95 روپے پر بند ہوا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …