پیر , اکتوبر 13 2025

کے ایس ای 100: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی زبردست تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں اگست کے مہینے میں ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے،

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔

بازار حصص کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار 89 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 859 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 932 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 770 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ توانائی شعبے میں لیکویڈٹی کے مسائل کم ہوں گے جو معیشت کے لیے ایک دیرینہ تشویش رہی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …